شہر میں غیرقانونی تعمیرات کی بھرمار، انتظامیہ ایکشن کیلئے تیار

01-03-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کیلئے انتظامیہ نے کمر کس لی۔

شہر لاہور میں  سینکڑوں کمرشل و رہائشی  غیر قانونی تعمیرات بنا لی گئیں۔ سال 2023 میں725 تعمیرات غیر قانونی ہونے کی رپورٹ جاری کی گئی جبکہ2024 کے پہلے ہی روز 181  غیر قانونی تعمیرات کی سرکاری رپورٹ میں نشاندہی کر دی گئی۔ سرکاری رپورٹ میں واہگہ زون میں 317 اور داتا گنج بخش زون 49عمارتیں غیر قانونی قرار دی گئی ہیں،علامہ اقبال زون میں 20 اور عزیز بھٹی زون میں 48عمارتیں غیر قانونی ڈیکلیئر کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گلبرگ زون میں 39 ،نشتر زون میں 41،راوی زون میں 46،سمن آباد زون میں 130 اور شالامار زون میں 27عمارتوں کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں کمرشل، رہائشی  اور انڈسٹریل تعمیرات کی نشاندہی کی گئی ہے، لاہور  میں کسی بھی طرح کی غیر قانونی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔