یمنیٰ زیدی کے نئے فوٹوشوٹ پر مداح دل ہار بیٹھے

01-03-2024

(ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی کے نئے فوٹو شوٹ پر مداحوں کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہو گئیں۔

حال ہی میں اداکارہ یمنیٰ زیدی نے ایک میگزین کیلئے کروائے گئے فوٹو شوٹ کی ویڈیو انسٹاگرام پر مداحوں کی ساتھ شیئر کی، یمنیٰ زیدی کے نئے انداز پر سوشل میڈیا صارفین فدا ہوگئے۔ مذکورہ ویڈیو میں یمنیٰ زیدی نے سیاہ پینٹ کیساتھ خوبصورت گھیرے دار کوٹ زیب تن کر رکھا ہے جو کہ فیشن کا ایک بہترین امتزاج پیش کرتے ہوئے اداکارہ کے حُسن کو چار چاند لگا رہا ہے۔ اداکارہ نے فوٹو شوٹ کے دوران گیلے بالوں کو کھلا چھوڑ رکھا تھا جو کہ یمنیٰ کے حسن کو مزید دوبالا کر رہا ہے۔ تصاویر سامنے آنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا صارفین اور یمنیٰ کے مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی تعریفوں کا لامتناہی سلسلہ شروع ہوگیا۔