نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیل پر اعتراض ختم، جواب طلب

01-03-2024

(لاہور نیوز) ایپلٹ ٹریبونل نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف دائر اپیل پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا۔

نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی۔ ایپلٹ ٹریبونل کے جج رسال حسن سید نے اپیل پر سماعت کی، ایپلٹ ٹریبونل نے اپیل پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، جج نے ریٹرننگ افسر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اشتیاق احمد نے اپیل دائر کی تھی۔