سابق وفاقی وزیر خزانہ سرتاج عزیز 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

01-03-2024

(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر خزانہ سرتاج عزیز انتقال کر گئے، سرتاج عزیز کافی عرصہ سے شدید علیل تھے۔

رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے سوشل میڈیا پر سرتاج عزیز کے انتقال کا پیغام جاری کیا، مرحوم کی عمر 95 برس تھی، سرتاج عزیز 7 فروری 1929ء کو نوشہرہ میں پیدا ہوئے، سرتاج عزیز مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما اور نوازشریف کے قریبی ساتھی تھے۔   — Ahsan Iqbal (@betterpakistan) January 2, 2024 سرتاج عزیز نے لاہور کے اسلامیہ کالج اور پنجاب یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی، 1952ء سے 1971ء تک سول بیوروکریسی میں خدمات سرانجام دیں، سرتاج عزیز 1988ء سے 1994ء تک سینیٹر رہے۔ 2013ء سے 2017ء تک ن لیگ کی حکومت میں نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر بھی رہے، سرتاج عزیز متعدد کتابوں کے مصنف بھی تھے۔  صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سرتاج عزیز کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ اظہارتعزیت کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت، ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے بھی سابق وزیرخزانہ سرتاج عزیز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔