مسلم لیگ ن کا 15 جنوری کو انتخابی منشور کا اعلان کرنے کا فیصلہ

01-02-2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کا انتخابی منشور سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کی۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے 15 جنوری کو انتخابی منشور کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔انتخابی منشور کے اعلان کے لئے تقریب کا اہتمام لاہور کے مقامی ہوٹل میں کیا جائے گا، تقریب میں ن لیگ کے قائد نوازشریف بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔