آن لائن قرض دینے والی ایپس سے متعلق بڑا فیصلہ لے لیا گیا

01-02-2024

(ویب ڈیسک) آن لائن قرضہ ایپلی کیشنز کے ذریعے صارفین سے اربوں روپے لوٹنے سے متعلق ایس ای سی پی نے آن لائن قرضہ ایپلی کیشنز کے قوانین سخت کر دیے۔

ایس ای سی پی حکام کے مطابق عوام کو آن لائن جھانسے میں لاکر کئی گنا زیادہ سود لینے پر پابندی عائد کی گئی ہے، آن لائن کمپنی ایک صارف کو 25 ہزار سے زائد قرض نہیں دے سکے گی اور کمپنی قرض واپسی کی صورت میں صارف سے دگنی سے زیادہ رقم نہیں لے سکے گی۔ حکام کے مطابق ایک صارف بیک وقت تین لینڈرز سے 75 ہزار روپے تک قرض لے سکے گا، اس سے پہلے کمپنیاں قرضہ دے کر صارفین سے 5 گنا سے زیادہ ٹیکس لیتی تھیں۔ایس ای سی پی حکام نے بتایا کہ کمپنیوں کے شیئرہولڈر کی جنرل میٹنگ میں الیکٹرانک ووٹنگ کرانے کی تجویز زیرغور ہے، بروکر ہاوسز کے نام سے واٹس ایپ کے ذریعے ہونے والی تجارت غیرقانونی ہے۔