زیادہ نمک استعمال کرنیوالے خبردار!ہائی بلڈ پریشر کے کس بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں؟ماہرین نے بتا دیا
01-02-2024
(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ زیادہ نمک استعمال کرنے سے ہائی بلڈ پریشر کے علاوہ گردے بھی ناکارہ ہوسکتے ہیں۔
ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں 37 سے 73 سال کی عمر کے بالغ افراد کا ڈیٹا استعمال کیا گیا،شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ جو افراد اپنے کھانوں میں زیادہ نمک کا استعمال کرتے تھے، ان میں دائمی گردے کی بیماری کا خطرہ کافی زیادہ بڑھ گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق دائمی گردے کی بیماری (chronic kidney disease) ایک ایسی حالت ہے جس میں گردے وقت کے ساتھ رفتہ رفتہ کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ گردے خون سے فضلے کو فلٹر کرنے اور ہمارے جسم کے سیال اور معدنی توازن کو برقرار رکھنے کے لیے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر ان میں خرابی پیدا ہوجائے تو یہ جسم کیلئے سنگین مسائل کا سبب بن جاتا ہے۔