گوتم گمبھیر نے ایک بار پاکستانی کرکٹ ٹیم کے متعلق بیان داغ دیا

01-02-2024

(ویب ڈیسک) گوتم گمبھیر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو شاہینوں سے آگے قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں  گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ عام طور پر پاکستان اور بھارت کو روایتی حریف تصور کیا جاتا ہے, تاہم میرے نزدیک اصل دشمنی آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی ٹیم پاکستان سے بہت برتر ہے اور اس دشمنی اب کوئی توازن نہیں رہا کیونکہ یکطرفہ طور پر ہندوستانی ٹیم نے کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ فی الحال آپ دونوں ٹیموں کی کارکردگی کو دیکھیں تو بھارت بہت آگے نظر آتا ہے، میرے نزدیک اگر پاکستان بھارت ہراتا ہے تو وہ ایک اَپ سیٹ ہوگا۔گزشتہ برس آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دیکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔