ہائی پرفارمنس کوچ یاسر عرفات کا احمد شہزاد کے دورہ نیوزی لینڈ میں کھیلنے سے متعلق اہم انکشاف

01-02-2024

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ یاسر عرفات کی جانب سے کرکٹر احمد شہزاد کے دورہ نیوزی لینڈ میں کھیلنے سے متعلق اہم انکشاف سامنے آگیا۔

تفصیلات کےمطابق میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے یاسر عرفات کااحمد شہزاد سے متعلق  کہنا تھا کہ کچھ عرصے سے انکا برا وقت چل رہا تھا ،تاہم وہ اب اچھے ردھم میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ احمدشہزاد پرفارم کررہا ہے اسکو موقع ضرور ملے گا۔  ہائی پرفارمنس کوچ نےپی سی بی سے منسلک رہنے کے سوال پر کہا کہ یہاں شارٹ ٹرم معاہدے پر آیا ہوں،کیمپ میں کھلاڑیوں کو ان کی غلطیوں سے آگاہ کرکے کچھ بہتر کرنے کی کوشش کی ہے، کیویز کے خلاف سیریز میں ہمارے کھلاڑی  بہتر کھیلتے دیکھائی دیں گے۔