انتخابات: این اے 132 سے شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیل دائر

01-02-2024

(لاہور نیوز) عام انتخابات 2024کیلئے این اے 132 سے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی۔

شہبازشریف کے خلاف اپیل شاہد اورکزئی نے دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ شہباز شریف سپریم کورٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ ہیں، شہبازشریف نے اپنے ورکرز کے ذریعے حملہ کروایا۔ درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا شہبازشریف کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جائے، ٹریبونل ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔