لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے حوالے سے گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی
01-02-2024
(لاہور نیوز) لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے حوالے سے گہما گہمی عروج پر ہے۔
لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا میدان 13 جنوری کو سجے گا۔ چیئرمین الیکشن بورڈ چودھری عمران مسعود نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی۔ صدر کیلئے منیر حسین بھٹی ، ادیب اسلم بھنڈر اور خرم رفیق شاد آمنے سامنے ہوں گے۔ نائب صدر کی نشست پر رانا عمران سرور ، میاں شرجیل ، نثار اکبر بھٹی ، سجاد بٹ ، ندیم اسحاق ڈھلوں ، شبنم شہزادی بٹ اور ملک سیف کھوکھر آمنے سامنے ہوں گے۔ نائب صدر ماڈل ٹاؤن کی سیٹ پر 6 امیدواروں میں مقابلہ ہو گا۔ وقاص اسلم کاہلوں ، کنول آصف خان ، ملک بلال آصف مدمقابل ہوں گے۔ نائب صدر ماڈل ٹاؤن سیٹ پر ملک پرویز ، چودھری خورشید احمد ، پیرزادہ معین ضیاء صابری آمنے سامنے ہوں گے۔ نائب صدر کینٹ سیٹ پر عابد لطیف کھوکھر اور وارث علی گجر میں ون ٹو ون مقابلہ ہو گا۔ سیکرٹری لاہور بار کی سیٹ پر رانا نعیم طاہر ، راؤ تحسین شریف ، ملک شرجیل کھوکھر اور نصیر بھلہ مدمقابل ہوں گے۔ جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر وسیم ملک ، شبیر حسین ، عمر فاروق اور ثمینہ بسرا میں مقابلہ ہو گا۔ فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر زبیر گجر اور ناظم فاروق بلوچ مدمقابل ہوں گے۔ لائبریری سیکرٹری کی سیٹ پر نعمان علی ، عدنان امجد بھٹی ، ثمینہ کھوکھر اور اے عمران سید میں مقابلہ ہو گا۔ آڈیٹر کی سیٹ پر خرم عارف کھوکھر اور روحامہ ایوب رانا میدان میں اتریں گے۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں نو نشستوں پر 35 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔