ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ
01-02-2024
(ویب ڈیسک) نئے سال کے دوسرے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 21 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1372 روپے اضافے سے 1 لاکھ 89 ہزار 729 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 ڈالر اضافے سے 2094 ڈالر فی اونس ہے۔