کسی پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کر رہا: پرویز خٹک
01-02-2024
(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے کہا کہ کسی پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کر رہا، ہم اپنے منشور پر عمل کریں گے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مقابلہ سیاست کے میدان میں اچھا ہوتا ہے، مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر سکتے ہیں، 13 جنوری کے بعد امیدواروں کو سامنے لائیں گئے، الیکشن ہو رہے ہیں ہمیں کوئی خدشہ نہیں ہے، الیکشن کی تیاری سب شروع کریں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ جو بھی کرے گا ان کو نقصان ہو گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی پی نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا کسی کو فائدہ نہیں ہو گا، کسی کی بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہی، خیبرپختونخوا کی خدمت کی ہے، ہر ضلع میں کام کیا ہے۔