ن لیگ کا آفس جلانے کا مقدمہ: صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

01-02-2024

(لاہور نیوز) سیشن کورٹ لاہور نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمے میں ملوث صنم جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پولیس نے ملزمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی، سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی۔ ملزمہ صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔