کمشنر لاہور کا پی آئ سی کا دورہ، ایمرجنسی کے بحالی کاموں کا جائزہ لیا

01-02-2024

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے علی الصبح پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔

ایم ڈی واسا غفران احمد و پی آئی سی مینیجمنٹ ، چیف انجینئرز اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ نگران وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پی آئی سی ایمرجنسی کے بحالی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ پی آئی سی ایمرجنسی کے گرد ٹریفک فلو کیلئے ری ویمپنگ مکمل ہو گئی۔ ایمبولینسز و گاڑیوں کے داخلہ و اخراج اور پارکنگ کیلئے علیحدہ علیحدہ روٹ و روڈ بھی تیار ہو گئی۔ ہارٹیکلچر ورک پر تیزی سے کام جاری ہے۔ سرائے کے گرد فینسنگ مکمل کر لی گئی۔ اس موقع پر کمشنر لاہور کا کہنا تھا پی آئی سی ایمرجنسی کی بحالی کے بعد مریضوں کو بہترین سہولیات دستیاب ہونگی، پی آئی سی ایمرجنسی ایریا کے گرد ٹریفک جام ختم اور سڑک بھی کشادہ کر دی گئی، پی آئ سی ایمرجنسی کی سرائے لوگوں کیلئے بہت بڑی سہولت کا باعث ہو گی، پی آئ سی ایمرجنسی کے گرد ایمبولینسز و گاڑیوں کو اب بغیر رکاوٹ فلو دستیاب ہو گا، نئے ٹریفک پلان کے تحت مریضوں اور ایمبولینسز کو رکاوٹ صفر ہو گی۔