انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت کے ججز کے تبادلے

01-02-2024

(لاہور نیوز) 9 مئی واقعات کے کیسز کی سماعت کرنے والی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جج کا تبادلہ کر دیا گیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل کا بینکنگ کورٹ تبادلہ کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نوید اقبال کو لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کا جج تعینات کر دیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز احمد بٹر کو سرگودھا میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں تعینات کر دیا گیا۔