پنجاب پولیس اور نجی یونیورسٹی میں باہمی تعاون بڑھانے بارے معاہدہ طے پا گیا

01-02-2024

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس افسران کی اعلی تعلیم کیلئے احسن اقدام اُٹھا لیا۔ پنجاب پولیس اور نجی یونیورسٹی میں باہمی تعاون بڑھانے بارے معاہدہ طے پا گیا۔

نجی یونیورسٹی نے  پنجاب پولیس کے افسران کی اعلی تعلیم کیلئے 05 کروڑ روپے سالانہ کا سکالرشپ فنڈ قائم کر دیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے ہر رینک کے پولیس افسران کو ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریوں کیلئے وظائف دیئے جائیں گے، پولیس افسران تعلیمی اخراجات کا 10 فیصد خود، 90 فیصد یونیورسٹی برداشت کرے گی، پولیس افسران  نجی یونیورسٹی میں ماڈرن پولیسنگ سمیت دیگر اہم مضامین میں اعلی تعلیم حاصل کر سکیں گے، پولیس افسران کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا، سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی، پولیس فورس کے بچوں کیلئے فارن سکالرشپس کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔