واسا انتظامیہ کا افسران و ملازمین کے الاؤنسز ختم کرنے کا فیصلہ
01-02-2024
(لاہور نیوز) واسا انتظامیہ نے افسران و ملازمین کے الاؤنسز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
معاشی بھنور میں پھنسی واسا کی کشتی کو بچانے کیلئے سال نو میں ایک اور حکمت عملی تیار کر لی گئی،نئی حکمت عملی کے تحت حکومت سے سبسڈی اور قرض لینے کی بجائے افسران و ملازمین کی تنخواہیں کم ہونگی،واسا انتظامیہ نے گورننگ باڈی سے منظوری لینے کے لیے ورکنگ پیپر تیار کر لیا۔ واسا کے بڑھتے ہوئے بجلی کے بلوں کے سبب الاؤنسز واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ واسا کے گریڈ 17 اور اس سے زائد کے افسران تنخواہ کا 150 فیصد الاؤنس لے رہے ہیں،واسا افسران کا ایل ڈی اے مینجمنٹ الاؤنس ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے،عیدین الاؤنس اور کرسمس الاؤنس ختم کرنے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔ واسا کے گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کو ملنے والے پچاس فیصد الاؤنسز بھی ختم کرنے پر غور کیا جارہا ہے،واسا افسران و ملازمین سالانہ دو ارب چالیس کروڑ روپے الاؤنس وصول کر رہے ہیں۔ واسا کے گریڈ 17 اور اس سے زائد کے افسران سالانہ 120 ملین الاؤنس وصول کر رہے ہیں جبکہ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کو سالانہ 960 ملین الاؤنسز دیئے جارہے ہیں،عیدین اور کرسمس کے موقع پر ملازمین 960 ملین کا الاؤنس وصول کر رہے ہیں۔ واسا افسران و ملازمین کے الاؤنسز ختم کرنے کی حتمی منظوری گورننگ باڈی سے لی جائے گی۔