پاکستانی نیہا ککڑ کہے جانے پر برا نہیں لگے گا: نمرہ مہرہ
01-02-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ نمرہ مہرہ نے کہا ہے کہ اگر کوئی مجھے پاکستانی نیہا ککڑ کہے تو مجھے برا نہیں لگے گا۔
حال ہی میں نمرہ مہرہ نے ایک کامیڈی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے گلوکاری سمیت دیگر کئی موضوعات پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ میزبان کی جانب سے بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال پر نمرہ نے کہا کہ مجھے ذاتی طور پر نیہا ککڑ پسند ہیں، ان کا گانے کا انداز اچھا لگتا ہے، اگر مجھے پاکستان کی نیہا ککڑ بلایا اور کہا جائے گا تو مجھے برا نہیں لگے گا بلکہ خوشی ہوگی۔ واضح رہے کہ گلوکارہ نمرہ مہرہ کو ان کے پنجابی گانے"تو صبح دی پاک ہوا ورگا" کے بعد بہت سراہا جارہا ہے، گانے کی موسیقی انہوں نے خود ہی ترتیب دی جبکہ گانے کی شاعری میں کچھ الفاظ بھی ان کے اپنے ہی شامل کردہ ہیں۔