سڈنی ٹیسٹ کیلئے قومی سکواڈ فائنل، امام اور شاہین ڈراپ، صائم کا ڈیبیو
01-02-2024
(لاہور نیوز)پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی پلینگ الیون کا اعلان کردیا۔
آسٹریلیا کیخلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کی جانب سے پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، اوپنر بلے باز امام الحق اور فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی جگہ صائم ایوب اور ساجد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 2, 2024 دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل اور محمد رضوان شامل ہیں جبکہ سلمان علی آغا، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ کل سے سڈنی میں شروع ہوگا، تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میزبان ٹیم پہلے ہی 2-0 سے اپنے نام کرچکی ہے، قومی ٹیم کو وائٹ واش سے بچنے کیلئے آخری میچ لازمی جیتناہو گا۔