نشترکالونی: پنجاب ہائی وے پولیس اہلکار گن پوائنٹ پر لٹ گیا

01-02-2024

(لاہور نیوز)نشتر کالونی کے علاقے دیو کلاں کے قریب پنجاب ہائی وے پولیس اہلکار گن پوائنٹ پر لٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق  نشتر کالونی کے علاقے دیو کلاں میں  چار نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر پنجاب ہائی وے پولیس اہلکار  سے واردات کرکے فرار ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جاوید اقبال اپنے سرکاری موٹر سائیکل پر جا رہاتھا کہ چار نامعلوم ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا، ڈاکو  پولیس اہلکار سے  سرکاری موٹرسائیکل اور 20 ہزار نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید اقبال کی ون فائیو کی کال پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔