وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اسلامیہ گراؤنڈ سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا
01-02-2024
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اسلامیہ گراؤنڈ سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا۔
اسلامیہ گراؤنڈ سپورٹس کمپلیکس منصوبہ سات سال سے زیر التوا تھا،محسن نقوی نے سپورٹس کمپلیکس میں شطرنج اور کیرم کھیلی، انہوں نے سکوائش کورٹ، لیڈیز جم اور لیڈیز سنوکر روم کا بھی دورہ کیا۔ افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نگران وزیر اعلیٰ کا کہنا تھاکہ سپورٹس کمپلیکس پر680ملین روپے لاگت آئی ہے،سپورٹس کمپلیکس کو آؤٹ سورس بھی کریں گے، ممبر شپ سے پوری فیملی استفادہ کرسکے گی۔ نگران وزیر اعلیٰ کامزید کہنا تھاکہ ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں کی گرفتاری بالکل ٹھیک ہے۔