وائٹ واش کا چیلنج، قومی ٹیم کی سڈنی ٹیسٹ کیلئے بھرپور پریکٹس

01-01-2024

(لاہور نیوز) قومی ٹیم کو آسٹریلیا میں وائٹ واش کا چیلنج در پیش ہے جس کے پیش نظر کھلاڑیوں نے سڈنی ٹیسٹ سے قبل بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

آسٹریلیا کے خلاف تین میچز کی سیریز کے آخری میچ کیلئے پاکستانی ٹیم نے سڈنی میں پڑاؤ ڈال لیا ہے، آخری معرکے کی تیاریوں کے سلسلے میں کوچز کی نگرانی میں قومی ٹیم نے بیٹنگ باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ تین جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا، آسٹریلیا کو تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔