نومبر 2023ء کی نسبت دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ
01-01-2024
(لاہور نیوز) ماہانہ بنیادوں پر نومبر 2023ء کی نسبت دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں 0.82 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 28.79 فیصدر یکارڈ کی گئی،گزشتہ ماہ دسمبر کے دوران مہنگائی کی شرح 29.66 فیصد تک ریکارڈ کی گئی تھی۔ شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 30.9 فیصد، دیہی علاقوں میں 27.9 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر تازہ سبزی کی قیمت میں 65.4 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک سال میں آٹے کی قیمت میں 59 فیصد اور چینی کی قیمت میں 49 فیصد اضافہ ہوا، ایک سال میں چاول 45.6 فیصد، دال ماش کی قیمت میں 43.70 فیصد، چائے کی قیمت میں 37.7 فیصد اور تازہ دودھ کی قیمت میں 21.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔