نئے سال کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 64 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
01-01-2024
(لاہور نیوز) سرمایہ کاروں کا ملکی معیشت پر اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے روز ہی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
نئے سال کے پہلے روز ہی سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 2100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ (پی ایس ایکس) میں زبردست اضافے کے بعد 100 انڈیکس 64 ہزار 600 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ سال 2023 کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروباری انڈیکس 62 ہزار 451 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ برس 2023 پاکستان سٹاک ایکسچینج کیلئے اچھا سال ثابت ہوا، جس کے آغاز کے ساتھ اختتام بھی مثبت رجحان پر ختم ہوا تھا۔