دعا ہے 2024ء ملک میں اسلامی جمہوری انقلاب کا سال ثابت ہو: سراج الحق
01-01-2024
(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ نیا سال ملک میں اسلامی جمہوری انقلاب کا سال ثابت ہو۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں سمیت پوری امت کی کامیابی اور کامرانی کے لیے دعا گو ہیں، اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ فلسطینیوں کو فتح نصیب ہو۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سمیت مظلوم مسلمانوں کی آزادی کے لیے دعاگو ہیں، اپیل ہے کہ عوام نئے سال میں ہونے والے انتخابات میں ترازو پر اعتماد کر کے اسلامی خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھیں۔ سراج الحق نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں قوم کے پاس موقع ہے کہ آزمودہ پارٹیوں سے جان چھڑوالے۔