بلاول بھٹو نے 3 جنوری کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

01-01-2024

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 3 جنوری کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔

   پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلاول ہاؤس لاہور میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اورعام انتخابات کےحوالے سے اہم فیصلے ہوں گے۔ پیپلزپارٹی کی عام انتخابات کے حوالے سے مہم اور منشور پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بات کی جائے گی۔