پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے قاٸمقام وائس چانسلر منتخب

01-01-2024

(لاہور نیوز) پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے قاٸمقام وائس چانسلر کا منصب سنبھال لیا۔

پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈاٸریکٹر کوآرڈینیشن ڈاکٹر تنویر قاسم نے ڈاکٹر ناصر حیات سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر تنویر قاسم نے ڈاکٹر ناصر حیات کو منصب سنبھالنے پر گلدستہ پیش کیا اور مبارکباد دی۔ ڈاکٹر ناصر حیات مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین کے عہدے پر فائز تھے۔ وہ سابق پرووائس چانسلر ڈاکٹر حبیب الرحمٰن کے سبکدوش ہونے کے بعد پی وی سی تعینات ہوئے۔ ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شعیب اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے بھی انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ناصر حیات کا کہنا تھا یو ای ٹی میری مادرِ علمی ہے، اسکا وائس چانسلر بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، اساتذہ اور ملازمین کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا، نیک تمناؤں اور تعاون کے اظہار پر فیکلٹی ممبران اور ملازمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔