نئے سال کی آمد ،شوبز ستاروں کی مظلوم فلسطینیوں کیلئے دعائیں

01-01-2024

(ویب ڈیسک) نئے سال کے آغاز پر پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی شخصیات نے فلسطینیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  اداکار فیصل قریشی نے نئے سال کے موقع پر مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اداکار عدنان صدیقی نے بھی سوشل میڈیا پوسٹ میں نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے سب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اسی طرح اداکارہ میرب نے بھی فینز کو نئے سال کی مبارک دی اور فلسطینی بھائی بہنوں کو یاد رکھنے کی درخواست کی۔     رپورٹ کے مطابق اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ امید ہے کہ سال 2024 غزہ اور تمام لوگوں کے لیے مہربان ثابت ہوگا۔ اداکارہ ماورہ حسین نے بھی نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ کے لوگوں کو خاص طور پر اپنی دعاؤ ں میں یاد رکھیں گی۔ اداکار فیصل قریشی نے نئے سال کے موقع پر مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اداکار عدنان صدیقی نے بھی سوشل میڈیا پوسٹ میں نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے سب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اسی طرح اداکارہ میرب نے بھی فینز کو نئے سال کی مبارک دی اور فلسطینی بھائی بہنوں کو یاد رکھنے کی درخواست کی۔