سابق انگلش کپتان ناصر حسین کی بابراعظم سے متعلق اہم پیشگوئی

01-01-2024

(ویب ڈیسک) سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے شاہینوں کے سابق کپتان بابراعظم سے متعلق نئے سال میں بہترین پلیئر رہنے کی پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کےمطابق ناصر حسین کا کہنا تھا کہ انھوں نے کہا کہ آئندہ برس امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ میں بابراعظم پاکستانی ٹیم کے لیے بڑی اننگز کھیل سکتے ہیں، قیادت کی ذمہ داریوں سے آزاد ہونے پر یقینی طور پر نوجوان بیٹر کو آرام ملے گا۔ ناصر حسین نے مزید کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ٹی 20 ورلڈکپ میں بابرکی غیرمعمولی پرفارمنس کی وجہ سے بہترین نتائج دیے تھے اور امید ہے اگلے برس وہ دوبارہ اس کو دہرا پائیں گے۔