دعا ہے کہ نیا سال پوری دنیا کیلئے امن اور امید کا پیغام لائے ، گورنر پنجاب

01-01-2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا کہنا ہے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ نیا سال سب کے لئے مبارک ثابت ہو اور پوری دنیا کے لئے امن اور امید کا پیغام لے کر آئے۔

 گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے نئے سال کے موقع پر پیغام میں کہا انشاء اللہ یہ سال ملک کی ترقی ، استحکام اور امن کا سال ثابت ہو گا، ہمیں محبتوں کو فروغ دینا ہے اور نفرتوں کو ترک کرنا ہے، ہمیں سال نو میں نئے عزم اور نئی امیدوں کے ساتھ ملک کی ترقی اور استحکام میں کردار ادا کرنا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا فلسطینی عوام کے لئے بھی دعا ہے کہ ان پر مصائب اور مشکلات ختم ہوں، نئے سال کے آغاز پر یہ بھی دعا ہے کہ آزادی کی خاطر کئی دہائیوں سے قربانیاں دینے والی کشمیری عوام پر ظلم و ستم کا خاتمہ ہو اور انہیں بھی آزادی کا سورج دیکھنا نصیب ہو، امید ہے کہ 2024 تمام انسانیت کے لئے امن اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے۔