مسرت اللہ خان نے پی ایچ ایف کے صدر کے مشیرکا عہدہ سنبھال لیا
01-01-2024
(لاہور نیوز ) بریگیڈیئر ریٹائرڈ مسرت اللہ خان نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر کے مشیر کا منصب سنبھال لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے مسرت اللہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی بہتری کے لیے بھرپور کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کے موجودہ معاشی حالات میں یہ آسان ٹاسک نہیں، اولمپک کوالیفائرز کی جانب توجہ مرکوز کرنےکی ضرورت ہے ، میرٹ اور پروفیشنل ازم سے چیزیں بہتر کی جا سکتی ہیں۔