پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کا معاملہ، الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر

01-01-2024

(ویب ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو انتخابی نشان بلے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل کی سماعت ڈویژن بینچ سے کرانے کی درخواست مقرر کر لی گئی۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز خان کل درخواست پر سماعت کرینگے، الیکشن کمیشن نے گزشتہ دنوں ہائیکورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے نظر ثانی اپیل کی سماعت ڈویژن بینچ سے سے کرانے کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات اور تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلے سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا تھا۔