الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیئرمین پیمرا کو خط

01-01-2024

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیئرمین پیمرا کو خط لکھ دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ میڈیا پابندی کے باوجود انتخابی سروے کروا رہا ہے جو خلاف ضابطہ ہے۔ خط میں کہا گیا کہ میڈیا کو پولنگ سٹیشن اور حلقوں سے سروے اور پول کرانے سے روکا گیا ہے، یہ سرگرمیاں ووٹر پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہیں، میڈیا کیلئے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے تحت سروے کرنے پر پابندی ہے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ پیمرا ایسے چینلز کے خلاف فوری ایکشن لے کر رپورٹ جمع کرائے۔