خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب
01-01-2024
(ویب ڈیسک) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بدھ کو طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت نگران وزیر اعظم انوار الحق کریں گے ، اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں مختلف وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، وزارت خزانہ، ایف بی آر کے اقدامات پر بریفنگ ہو گی، وزارت توانائی، وزارت آئی ٹی سرمایہ کاری سے متعلق منصوبوں پر بریف کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نگران صوبائی وزرائے اعلیٰ کی جانب سے بھی منصوبوں پر بریفنگ ہو گی۔