وحدت کالونی پولیس کی کارروائی، منشیات کی بڑی سپلائی پکڑ لی

01-01-2024

(لاہور نیوز) سال 2024 کے پہلے ہی دن وحدت کالونی پولیس نے منشیات کی بڑی سپلائی پکڑ لی۔

سنیپ چیکنگ کے دوران منشیات کی لاہور سپلائی ناکام بنائی گئی۔ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش جاوید قصوری گرفتار ہو گیا۔ ایس ایچ او افضال رؤف و پولیس ٹیم  نے منشیات کی بھاری کھیپ پکڑ لی۔ ایس پی اقبال ٹاؤن احمد زنیر چیمہ کا کہنا تھا ملزم کے قبضہ سے 14 کلو 700 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے، منشیات جیسی لعنت سے لاہور شہر کو پاک کیا جائے گا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن احمد زنیر چیمہ نے ایس ایچ او افضال رؤف و پولیس ٹیم کو شاباش دی۔