نیو ائیر نائٹ پر کریک ڈاؤن، ہوائی فائرنگ کے مرتکب 4 ملزمان گرفتار

01-01-2024

(لاہور نیوز) نیو ائیر نائٹ پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

چوکی صوا آصل پولیس نے ہوائی فائرنگ کے مرتکب 4 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ تھانہ گلبرگ، غالب مارکیٹ نے 2 کالے شیشے والی گاڑیوں سمیت 2 ون ویلرز کو دھر لیا۔ تھانہ شادمان اور اچھرہ پولیس نے 3 ہوائی فائرنگ کے مرتکب ملزمان کو گرفتار کیا۔ تھانہ نشترکالونی، کوٹ لکھپت، کاہنہ نے سرعام اسلحہ کی نمائش و ہوائی فائرنگ کے 6 ملزمان کو گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ نصیر آباد پولیس نے 1 جبکہ لیاقت آباد پولیس نے 2 ہوائی فائرنگ و ناجائز اسلحہ کے ملزمان کو گرفتار کیا۔ سرخ و نیلی بتی اور کالے شیشے والی 3 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔ ملزمان سے مجموعی طور پر 4 رائفل، 5 پستول و گولیاں برآمد، مقدمات درج کر لئے گئے۔   ایس پی ارتضی کمیل کا کہنا ہے ہوائی فائرنگ، ناجائز اسلحہ، ون ویلنگ اور کالے شیشے والی گاڑیوں پر پابندی عائد ہے۔