سول کورٹ میں سال 2024 کا پہلا کیس دائر

01-01-2024

(لاہور نیوز) سول کورٹ میں سال 2024 کا پہلا کیس دائر ہو گیا۔

پہلا کیس نجی سکول کے راستے سے ناجائز تجاوزات ہٹانے کیخلاف دائر کیا گیا۔ شہری محمد افضل نے وکیل ثاقب علی قدوسی کی وساطت سے پہلا کیس دائر کیا۔ سول جج بشری انور پہلے کیس پر سماعت کریں گی۔  درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار محمد افضل سنگھ پورہ کا رہائشی ہے ، قبضہ مافیا نے سکول کے دروازے کے سامنے برگر پوائنٹ کھول رکھا ہے، سکول کے راستے میں ناجائز تجاوزات سے طلبا و طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ناجائز تجاوزات ہٹانے کا حکم دے۔