گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی کا کوئی نیا مریض رپورٹ نہیں ہوا

01-01-2024

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب بھر میں ڈینگی کا کوئی نیا مریض رپورٹ نہیں ہوا۔

سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کا کہنا ہے گزشتہ سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 15 ہزار ایک سو 85 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، لاہور میں ڈینگی کے 7029 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، لاہور میں گزشتہ روز کسی نئے ڈینگی مریض کی تصدیق نہیں ہوئی۔ سیکرٹری ہیلتھ کے مطابق گزشتہ سال راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 2654 مریض رپورٹ ہوئے، راولپنڈی میں گزشتہ روز کوئی نیا ڈینگی مریض رپورٹ نہیں ہوا، گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 1591 مریض رپورٹ جبکہ  گزشتہ روز کوئی نیا ڈینگی مریض رپورٹ نہیں ہوا، گزشتہ سال ملتان میں ڈینگی کے کل 1464 مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز کوئی نیا ڈینگی مریض رپورٹ نہیں ہوا، گزشتہ سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 918 مریض رپورٹ ہوئے اور گزشتہ روز ایک نیا ڈینگی مریض رپورٹ ہوا۔  سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے مزید بتایا پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل سات مریض زیر علاج ہیں، ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کا ایک مریض زیر علاج ہے، ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں، ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں، ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔