این اے 130: نوازشریف کی کاغذات منظوری کیخلاف اپیل دائر
01-01-2024
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات کی منظوری کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کردی گئی۔
نوازشریف کے کاغذات کی منظوری کیخلاف اپیل پاکستان عوامی محاذکے سربراہ اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا، نوازشریف الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نوازشریف کے کاغذات منظور کئے۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ نوازشریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے نااہل قرار دیا جائے۔