پہلی ششماہی، ایف بی آر نے ریکارڈ 4468ارب روپے ٹیکس وصول کرلیا

12-31-2023

(لاہور نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال2023-24 کی پہلی ششماہی میں 4468ارب روپےکی ریکارڈ ٹیکس وصولیاں کرلیں۔

   تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کا ہدف حاصل کرلیا ہے، جولائی تا دسمبر کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4425 ارب روپے رکھا گیا تھا، پہلی ششماہی میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 4468ارب روپے رہی ہیں جو ہدف سے 43 ارب روپے زائد ہیں۔ ایف بی آر نے گذشتہ مالی سال 2022-23کی پہلی ششماہی میں 3428 ارب روپے اکٹھے کیے تھےجو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ایک کھرب روپے سے زائد ہے۔