حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
12-31-2023
(لاہور نیوز) حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، وزیراعظم نے منظوری دے دی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 جنوری 2024 تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بغیر کسی رد وبدل کے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 267 روپے 34 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے فی لٹر پر مستحکم رہے گی۔دوسری جانب مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 19 پیسے کمی کی گئی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسہ فی لٹر اضافہ کیا گیا۔ قیمتوں میں ردو بدل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 201 روپے 16 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 175 روپے 93 پیسے فی لٹر ہوگئی۔یاد رہے کہ 15 دسمبر کو حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 15 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے فی لٹر کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔