معروف مصنف خلیل الرحمان کا ہمشکل منظر عام پر آگیا،ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل

12-31-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف مصنف خلیل الرحمان قمر کے ہمشکل کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اویس خیلجی نامی اکاؤنٹ سے ایک شخص کی چند تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی گئی ہیں جوکہ خلیل الرحمان سے کافی حد تک مشابہت رکھتا ہے۔ویڈیو میں نظر آنے والا شخص اپنی سالگرہ منا رہا ہے اور اس موقع پر اُس کا بیٹا اُسے دس ہزار ڈالرز کا بناہوا گلدستہ دیتا ہے۔ یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو خلیل الرحمان کے مداح دنگ رہ گئے اور ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کو خلیل الرحمان کا ہمشکل قرار دے دیا۔