محمد رضوان کے متنازع آوٹ کا معاملہ،آسٹریلوی کوچ نے بھی لب کشائی کردی

12-31-2023

(ویب ڈیسک) آسٹریلوی کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے میلبرن ٹیسٹ میں محمد رضوان کے پر خاموشی توڑ دی۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے میلبرن ٹیسٹ کے دوران وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے متنازع آؤٹ پر تھرڈ امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بیٹر یقینی طور آؤٹ تھے۔ انہوں نے قومی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کے بیان پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹرز سمیت امپائرز کو یقین ہے کہ رضوان “یقینی طور پر آؤٹ” تھے۔ آسٹریلوی کوچ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کو ہمیشہ مخصوص اوقات میں چیلنج کیا جاتا ہے لیکن ہمیں اپنے آپ سے ایک سوال پوچھنا ہوگا کہ کیا ہم اس میں مزید بہتری لاسکتے ہیں؟