تلخ و شیریں یادیں لیے سال 2023 کا آخری سورج غروب

12-31-2023

(لاہور نیوز) پاکستان میں سال 2023 کا آخری سورج تلخ و شیریں یادیں لیے مغرب کی آغوش میں جا کر سوگیا۔

پاکستان میں سال 2023ء کا آخری سورج بھی غروب ہو گیا، صوبائی دارالحکومت میں 5 بج کر 9 منٹ پر سورج غروب ہوا،سال 2023 میں عوام کو  کبھی خوشی کبھی غم،پر مسرت اور مشکل اوقات کا سامنا رہا۔ سال 2023 میں مہنگائی کے حملے صورتیں بدل بدل کر تسلسل سے جاری رہے، سال2023میں لاہوردنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں صف اول پررہا۔ پاکستان کچھ ہی گھنٹوں بعد سال 2024ء میں داخل ہو جائے گا۔ ادھر دنیا کے کئی ممالک سال 2024 میں داخل ہو چکے ہیں،  نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں نئے سال کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔