شعبہ صحت کو ڈیجیٹائز کرنا ترجیح ہے: نگران وفاقی وزیرِ صحت

12-31-2023

(ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیرِ صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ شعبہ صحت کو ڈیجیٹائز کرنا ترجیح ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹائزیشن سے اداروں کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کی مشاورت سے شعبہ صحت میں اصلاحات کی جا رہی ہیں، ڈیٹا سینٹر کے قیام  سے ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ  ڈیٹا سینٹر تعاون کے نئے طریقے تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گا، ہیلتھ ڈیٹا کو ایک جگہ یکجا کیا جائے گا۔