سردی بڑھتے ہی کوئلے اور لکڑی کے دام میں بھی اضافہ

12-31-2023

لاہور: (راحیل علی) صوبائی دارالحکومت میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کوئلہ اورلکڑی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

لاہور میں سردی کی شدت میں اضافہ کے بعد جہاں ایک طرف شہریوں کو گیس کی بندش کا سامنا ہے تو دوسری طرف ایندھن کے متبادل ذرائع بھی پہنچ سے باہر ہو گئے،لکڑی کی قیمت 1600 روپے فی من تک جا پہنچی جبکہ کوئلہ بھی 20 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا۔ دکان داروں کا کہنا ہے کہ پچھلے سال لکڑی 14سو روپے من  اور کوئلہ 90 سے 95 روپے فی کلو تھا مگر اس سال قیمت میں اضافہ ہونے سے لکڑی اور کوئلہ مہنگا ہو گیا ہے۔ ایندھن کے متبادل ذرائع مہنگے ہونے سے شہریوں کی مشکلات مزید  بڑھ گئی ہیں۔