فیک نیوز اور افواہ سازی سے گھر تباہ ہو رہے ہیں،طاہر محمود اشرفی
12-31-2023
(لاہور نیوز) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی و پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ فیک نیوز اور افواہ سازی سے گھر تباہ ہو رہے ہیں۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہرمحمود اشرفی کا کہنا تھا کہ طلاق اور خلع کی شرح میں اضافہ باعث تشویش ہے، اولاد کے حق میں ماں کی دعا سب سے طاقتور ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اگرصاحب حیثیت لوگ زکوٰۃ دیناشروع کردیں توکوئی بھوکانہ سوئے، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے، جو وطن اور قوم سے دشمنی کرے اس کو کھلا چھوڑ دیا جائے ایسا نہیں ہوسکتا۔ علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں سال نو کی تقریبات پر پابندی لگائی گئی ہے، مظلوم فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان بھی بھجوایا گیا ہے۔