ایف پی سی سی آئی برآمدی ہدف حاصل کرنے کیلئے کردار ادا کرے، وزیر تجارت

12-31-2023

(ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیر برائے تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی 100 ارب ڈالرز کے برآمدی ہدف کو حاصل کرنے کیلئے کردار ادا کرے۔

وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے ایف پی سی سی آئی الیکشن میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کو کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ نے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر کی قیادت میں بھرپور کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے صدر عاطف اکرام سمیت تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا یونائیٹڈ بزنس گروپ نے ملک بھر کی تاجر برادری کو متحد کر دیا ہے، ایف پی سی سی آئی ملک کی صنعتی اور تجارتی ترقی کیلئے تجاویز تیار کرے، تاجر برادری اور صنعتکار ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کریں۔