عارف حسن 19 سال بعد پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی صدارت سے مستعفی

12-31-2023

(دنیا نیوز) لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی صدارت سے 19 سال بعد مستعفی ہوگئے، عارف حسن مارچ 2004 کو صدر پی او اے منتخب ہوئے تھے۔

عارف حسن کا مبینہ استعفیٰ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، عارف حسن کے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ خراب صحت کی بنیاد پر پی او اے کی صدارت چھوڑی، یکم جنوری 2024ء کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ عارف حسن نے مزید لکھا کہ فیصلہ آسان نہیں تھا، صحت پر توجہ دینے کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا۔